دہشت گردوں کا شام سے ترکی کی جانب فرار

IQNA

دہشت گردوں کا شام سے ترکی کی جانب فرار

11:55 - December 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3500015
بین الاقوامی گروپ:شامی فوج نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ترکی کی جانب بھاگنا شروع کر دیا ہے-

ایکنا نیوز-سحرٹی وی-پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے  زیر قبضہ علاقوں کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی کے بعد دہشت گردوں کا ترکی کی جانب فرار دو گنا ہو گیا ہے- شامی فوج نے ملک کے جنوبی صوبے ریف دمشق کے داریا اور المعظمیہ علاقوں کو الگ کرنے کے لئے اپنی کارروائی تیز کر دی ہے-

داریا میں شامی فوج کا آپریشن ایک مشکل مرحلہ ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے عوامی رضا کار فورس کی مدد سے دمشق کے قریب داعش دہشت گرد گروہ کے انڈر گراؤنڈ شہر کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا ہے- داعش دہشت گرد گروہ نے دمشق کے قریب زمین کے پچیس میٹر نیچے ایک شہر تعمیر کیا ہے جس میں کھانے پینے اور عیش و نوش کے تمام سامان، آرام کرنے کی جگہیں ، کھانا پکانے کے لئے کچن اور اسپتال سمیت ضروریات زندگی کی تمام چیزیں موجود ہیں - اس شہر کا پتہ اس وقت چلا جب شامی فوج کی نظر ایک گھر کے دریچے پر پڑی جو ایک سرنگ کی جانب کھلتا ہے بعد میں معلوم ہوا کہ تمام مکانوں کی کھڑکیاں اس سرنگ کی جانب کھلتی ہیں جو اس شہر سے جا ملی ہے یہ انڈرگراؤنڈ شہر پانچ کلومیٹر مربع میں بنا ہوا ہے -

اس انڈرگراؤنڈ شہر کو تباہ کرنے کے بعد آدھے سے زیادہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے- درایں اثنا شمالی شام کے علاقے حلب کے مضافات میں فوج نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا ہے- فوج نے حلب کے مشرقی مضافات میں واقع کویرس فوجی اڈے کے شمال میں تل الشربہ اور الجروف دیہات کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

202741

نظرات بینندگان
captcha