پنجاب میں داعش کی موجودگی کی سرکاری سطح پر تصدیق، رانا ثناء اللہ

IQNA

پنجاب میں داعش کی موجودگی کی سرکاری سطح پر تصدیق، رانا ثناء اللہ

8:58 - January 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3500021
بین الاقوامی گروپ:وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں ڈسکہ سے گرفتار دہشت گردوں نے وائبر پر بیرون ملک رابطہ کیا ۔ شام جانا چاہتے ہیں لیکن اڑنے سے پہلے پر کاٹ دیئے

ایکنا نیوز-شفقنا-نجاب میں داعش کی موجودگی کی سرکاری سطح پر تصدیق کر دی گئی۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ڈسکہ سے گرفتار دہشت گردوں نے وائبر پر بیرون ملک امیر معاویہ نامی شخص سے رابطہ کیا ۔ شام جانا چاہتے ہیں لیکن اڑنے سے پہلے پر کاٹ دیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا داعش کے کارکنوں نے کچھ لوگوں کو خلافت کے قیام پر قائل کیا۔ واضح رہے آج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں جنرل بس اسٹینڈ کے گردونواح میں کارروائی کی اور چھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے افراد کا تعلق داعش سے ہے اور یہ ڈسکہ میں دہشتگردی کی پلاننگ کر رہے تھے۔

7345

نظرات بینندگان
captcha