مکمل یقین ہے 2016 دہشتگردی کےخاتمے اور وحدت ویکجہتی کا سال ہوگا،آرمی چیف

IQNA

مکمل یقین ہے 2016 دہشتگردی کےخاتمے اور وحدت ویکجہتی کا سال ہوگا،آرمی چیف

9:25 - January 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3500030
بین الاقوامی گروپ:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت سے دہشتگردوں اورکرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دینگے جب کہ مکمل یقین ہے 2016 دہشتگردی کےخاتمے اوریکجہتی کا سال ہوگا

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوادر پہنچے جہاں انہوں نے گوادرسمیت تلاراورتربت کا بھی دورہ کیا۔ سربراہ پاک فوج نے اس دوران بلوچ عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل راحیل کا بلوچ عمائدین سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ انشاءاللہ قوم کی حمایت سےدہشتگردی عناصر، جرائم اورکرپشن کا گٹھ جوڑتوڑیں گے، قوم کے تعاون سے انصاف اورامن کی راہ ہموارکی جائے گی جب کہ مکمل یقین ہے 2016 دہشتگردی کےخاتمے اورقوم میں اتحاد ویکجہتی کا سال ہوگا۔

423854

نظرات بینندگان
captcha