آسٹریلیا؛ سال نو کا آغاز جشن ولادت نبی اکرم (ص) سے

IQNA

آسٹریلیا؛ سال نو کا آغاز جشن ولادت نبی اکرم (ص) سے

9:27 - January 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3500031
بین الاقوامی گروپ: جعفریہ اسلامی مرکز کے تعاون سے جشن میلاد پروگرام آج بعد از نماز مغربین ملینیم ہال میں منعقد ہوگا

ایکنا نیوز- سال نو کا آغاز مختلف انداز سے منایا جاتا ہے مگر آسٹریلیا میں مقیم مسلمان اور عاشقان اہل بیت(ع)  اس سال کا آغاز جشن میلاد رحمت اللعالمین (ص)  اور ولادت امام جعفر صادق (ع)  سے کریں گے۔


ایڈیلیڈ کے ملینیم ہال میں آج بروز ہفتہ 2  دسمبر ، بعد از نماز مغربین سال نو اور میلادالنبی (ص)  کی مناسبت سے جشن میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں تلاوت ، منقبت خوانی کے علاوہ  سیرت النبی (ص) پر حجت الاسلام غلام علی حیدری خطاب کریں گے۔


سال نو اور میلاد نور کی مناسبت سے منعقعدہ اس جشن میں تمام عاشقان اہل بیت (ٰع)  مرد و خواتین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha