مراکش؛ رسول اکرم (ص) کی توہین پر فرنچ میگزین کے تمام شمارے ضبط کرنے کا حکم

IQNA

مراکش؛ رسول اکرم (ص) کی توہین پر فرنچ میگزین کے تمام شمارے ضبط کرنے کا حکم

9:41 - January 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500118
بین الاقوامی گروپ: فرنچ میگزین «سائنس اینڈ فیوچر» کو رسول اکرم (ص) کی شان میں گستاخی پر ممنوع قرار دیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے عربی 21 کے مطابق مراکش میں فرنچ میگزین «ساینس اینڈ فیوچر» کے آخری شمارے کو رسول اکرم (ص) کی تصویر شایع کرنے پر ضبط کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے.

اس اقدام کو ملکی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے.

مراکش کے انفارمیشن منسٹر مصطفی الخلفی نے اس حوالے سے کہا کہ فرنچ میگزین «Sciences et avenir» کو رسول اکرم

(ص) کی تصویر شائع کرنے پر ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ یہ اقدام نشریاتی قوانین کی خلاف ورزی میں شمار ہوتا ہے


میگزین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس تصویر کا مقصد کسی کی دل آزادی کرنا نہیں تھا.

نظرات بینندگان
captcha