آیت‌الله سیستانی نے اہل سنت مساجد میں دھماکوں کی مذمت کردی

IQNA

آیت‌الله سیستانی نے اہل سنت مساجد میں دھماکوں کی مذمت کردی

9:45 - January 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500119
بین الاقوامی گروپ: نامور مرجع تقلید آیت‌الله العظمی سیدعلی سیستانی نے عراق کے شہر «دیاله» کی مساجد میں دھماکوں کی شدیدمذمت کی ہے

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق مرجع تقلید آیت‌الله العظمی سیدعلی سیستانی نے عراق کے شہر «دیاله» کی سنی مساجد میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ تمام مساجد کی حفاظت کریں.



حضرت آیت الله العظمی سیستانی کے بیان کو جو المقدادیه شہر کی مسجد میں دھماکے کے حوالےسے جاری کیا گیا ہے کربلا کی نماز جمعہ کے خطبے میں امام جمعہ «شیخ عبدالمهدی الکربلایی» کی جانب سے پڑھاگیا.

منگل کے دن عراقی شہر «المقدادیه» کی مختلف مساجد اور مراکز میں متعدد دھماکے کیے گئے

اس سے ایک دن پہلے دھماکے میں تیس افراد جان بحق ہو گئے تھے

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی، نے دیالہ شہر کا دورہ کیا اور سیکورٹی حکام سے واقعات پر گفتگو کی

دیالہ شہر پچھلے سال داعش کے قبضے سے آزاد کیا گیا ہے مگر اب تک واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha