ایکنا نیوز- «آستانہ مقدس حسینی»،کے مطابق آستانے کے شعبہ دارالقرآن مرکز کے تعاون سے سینکڑوں طلبا و طالبات ان حفظ مقابلوں میں شرکت کررہی ہیں.
تین روزہ مقابلوں میں عراق کے آٹھ صوبوں سے قرآنی تعلیمات کے شوقین طلبا ان مقابلوں میں شریک ہیں.
مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں قاری «سید علی عادل» نے تلاوت کا شرف حاصل کیا جسکے بعد دارالقرآن مرکز کے نائب صدر «سید مرتضی جمال الدین» نے اس مرکز کی قرآنی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی.
ججز کمیٹی کے صدر«شیخ ابواحسان البصری» نے قرآنی مقابلوں کے حوالے سے کہا : روزانہ صبح و شام کے اوقات میں چار مرحلوں میں مقابلہ حفظ منعقد ہوگا جسمیں طلبا کے علاوہ طالبات کے مقابلے بھی شامل ہیں.
مقابلہ بعنون «هزار حافظ قرآن»کا اہم مقصد حفظ کے شبعوں میں طلباکی حوصلہ افزائی کرنا بتایا جاتاہے.
اس مقابلے کے لیے آستانہ مقدس امام حسین(ع) کی جانب سے ملک بھر کے طلبا کی چھان بین کی جاتی ہے.