پاکستان؛ تحفظ ناموس رسالتؐ مارچ /عاشقان مصطفی ؐ کی بھرپور شرکت

IQNA

پاکستان؛ تحفظ ناموس رسالتؐ مارچ /عاشقان مصطفی ؐ کی بھرپور شرکت

7:16 - March 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3500466
بین الاقوامی گروپ: کراچی میں ناموس رسالت مارچ میں علما نے توهین رسالت قوانین میں تبدیلی کو ناقابل قبول قرار دے دیا

ایکنا نیوز- جماعت اسلامی اور دیگر مذهبی جماعتوں کے تحت اتوار13مارچ کو نیپا چورنگی تا حسن اسکوائر عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت ؐ ریلی نکالی گئی۔

مارچ میں جوانوں اور بچوں کے علاوه خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں ۔اس موقع پرعوام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے هوئے علما نے کہا  که تحفظ ناموس رسالتؐ قوانین میں کسی بھی تبدیلی کی مخالفت کی جائے گی۔

مقررین کا کہنا تھا که ممتاز قادری کو پھانسی دے کر حکمرانوں نے امریکه اور مغرب کو خوش کرنے کی کوشش کی هے اور بیرونی آقاؤں کے اشارے پر بیرونی ایجنڈے کو پورا کیا گیا هے ۔

پاکستان کے عوام عشق مصطفی ؐ سے سرشار هیں نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کو کسی صورت قبول نهیں کریں گے اور جو عناصر توهین رسالت ؐ کے قانون کو ختم یا بے اثر کرنا چاهتے هیں ان کی سازشوں کو هرگز کامیاب نهیں هونے دیں گے ۔

نظرات بینندگان
captcha