ہندوستانی وفد کی آستانہ علوی کے متولی سے ملاقات

IQNA

ہندوستانی وفد کی آستانہ علوی کے متولی سے ملاقات

5:55 - September 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3501623
بین الاقوامی گروپ: ہندوستان کی فلاحی تنظیم حضرت زينب(س) فاونڈیشن کے وفد نے مراجع کے ساتھ آستانہ علوی کے متولی سے ملاقات کا شرف حاصل کیا

ہندوستان کی حضرت «زینب(س)» فاونڈیشن کے وفد کی آستانہ علوی کے متولی سے ملاقات


ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہندوستان کی فلاحی تنظیم حضرت زينب(س) فاونڈیشن کے نمائندوں اور ذمہ داروں نے مراجع کے ساتھ آستانہ علوی میں زیارت اور متولی حرم سے ملاقات کی۔


ہندوستان وفد میں شامل سیدقمر حیدر زیدی کا کہنا تھا : ہم نجف اشرف میں ہندوستانی طالب علم ہیں اور حضرت زینب فاونڈیشن میں خدمات انجام دیں رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا : ہم ہندوستان کے مرجع تقلید کے نمائندے سیدامیر رضا یعسوب کے ساتھ آج زیارت کی سعادت سے فیض یاب ہوئے۔


ہندوستانی زائرین نے اس زیارت اور ملاقات پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا : اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور نیازمندوں کی ضرورت پوری کرنے کے حوالے سے بھی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا تاکہ بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کا کام بخوبی انجام دیا جاسکے۔


3533491
نظرات بینندگان
captcha