کوئٹہ: محرم میں امن وامان اور بھائی چارے کو یقینی بنایا جائے گا: آئی جی ایف سی

IQNA

کوئٹہ: محرم میں امن وامان اور بھائی چارے کو یقینی بنایا جائے گا: آئی جی ایف سی

14:51 - October 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3501677
بین الاقوامی گروپ:کوئٹہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ شرپسندوں کے عزائم کو اتحاد اور اتفاق سے شکست دی جائے گی
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق آئی جی ایف سی کا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس میں کہنا تھا کہ محرم کے مقدس مہینے میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا اور معصوم خواتین کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان نہیں ہو سکتے۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس امر کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران قانون نا فذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کر کے دشمن کے ناپاک ارادوں کو شکت دی جائے گی۔
نظرات بینندگان
captcha