نجف؛ زائرین اربعین کے استقبال کے لیے اعلان آمادگی

IQNA

نجف؛ زائرین اربعین کے استقبال کے لیے اعلان آمادگی

8:01 - October 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3501678
بین الاقوامی گروپ: آستانہ علوی کے متولی کے مطابق زائرین اربعین کے استقبال کے لیے نجف اشرف اور حرم مطہر مکمل طور پر آمادہ ہے

نجف؛ زائرین اربعین کے استقبال کے لیے اعلان آمادگی


ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زائرین اربعین حسینی کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور نجف کے راستے کربلا جانے والے زائرین کا بھرپور استقبال کیا جائے گا.


آستانہ علوی کے جنرل سیکریٹری کے مطابق تمام شعبوں کے سربراہوں سے مکمل ہم آہنگی ہوچکی ہے اور زوار کربلا کے لیے ہرقسم کی خدمت کے لیے نجف اشرف آمادہ ہے.


سید حبل‌المتین کا کہنا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی حرم امام حسین(ع) جانے والے لاکھوں افراد نجف اشرف کے راستے کربلا مشرف ہوں گے۔


انکا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ شعبوں کی ہدایت کی گیی ہے کہ محبان اهل بیت(ع) کی خدمت کے لیے کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔

حبل‌المتین نے مزید کہا کہ تمام محکموں کو مختلف کاموں کے حوالے سے الگ الگ ذمہ داریان سونپی گیی ہیں۔


3536776

نظرات بینندگان
captcha