افغانستان میں مزار پر حملہ، 14 عزادار شہید

IQNA

افغانستان میں مزار پر حملہ، 14 عزادار شہید

9:19 - October 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3501692
بین الاقوامی گروپ:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک امام بارگاہ میں عاشور کے حوالے سے جاری مجلس میں فائرنگ کرکے 14 عزادار کو شہید اور 36 کو زخمی کردیا۔

ایکنا نیوز- ایکپریس نیوزکے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق 'تین حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا جن کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا گیا'۔

واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں 13 شہری اور 1 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 36 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ حملہ آور تاحال مزار میں موجود ہیں اور انھوں نے متعدد افراد کو یرغمال بھی بنا رکھا ہے۔

افغان خبر رساں ادارے 'طلوع نیوز' کے مطابق پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ مزار کو گھیرے میں لے لیا، یہ مزار اور امام بارگاہ کابل یونیورسٹی کے قریب قائم ہے۔

اس سے قبل افغان خبر رساں ادارے 'خاما' کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلح حملہ آورں نے یوم عاشور کے حوالے سے جاری ایک مجلس میں حملہ کیا جس میں کم سے کم درجنوں افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بعض زرایع کے مطابق حملہ داعش کی کارروایی ہوسکتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha