اولاند: فرانس میں اسلام کے ساتھ چلنا مشکل

IQNA

اولاند: فرانس میں اسلام کے ساتھ چلنا مشکل

7:14 - October 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3501698
بین الاقوامی گروپ: فرنچ صدر نے کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا ہے فرانس میں اسلام کا چلنا مشکل ہے

اولاند: فرانس میں اسلام مشکل ہے


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «lomazoma.com» کے مطابق فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا : یہ سچ ہے کہ اسلام اور فرانس کا آپس میں یکجا چلنا مشکل ہے

اولاند کے اس بیان پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انکی جماعت کے اندر اختلافات پیدا ہوسکتے ہیں اور اسکا اگلے انتخابات پر منفی اثر پڑسکتا ہے

اولاند نے اس تقریب سے خطاب میں کہا : اسلام ایک مسلہ بن چکا ہے اور دین اسلام اگرچہ خطرناک نہیں مگر مشکل اس وجہ سے پیدا ہوئی ہے کہ یہ دین خود کو ایک رسمی دین کے طور پر فرانس میں منوانا چاہتا ہے۔


فرنچ صدر نے محجبہ خواتین کو «سانپ سے تشبیہ » دیا اور کہا کہ انکو حجاب سے آزاد کرانا ضروری ہے تاکہ وہ ایک اچھے فرنچ شہری بن سکیں۔

تنقید نگاروں کا کہنا ہے کہ اس جملے کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان محجبہ خواتین فرنچ شہری نہیں ۔

فرانس میں پچاس لاکھ سے زیادہ مسلمان آباد ہیں جو کل آبادی کا دس فیصد شمار ہوتا ہے۔


3537479

نظرات بینندگان
captcha