ایکنا نیوز- آناتولی نیوز ایجنسی کے مطابق مصر کے حج و عمرہ کرانے والی کمپنیوں اور اداروں نے حج قیمتوں میں اضافے کو بہانہ بناکر تمام عمرہ پرواز کینسل کرانے کا اعلان کردیا ہے
عمرہ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ عمرہ کی قیمتوں میں ۲ هزار ریال سعودی(۵۳۳ ڈالر) کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹوریسم الائنس کے سربراہ شریف سعید کا اس حوالے سے کہنا ہے : مصری ٹریولز ایجنسوں نے اب تک کسی نئے سعودی کمپنی سے قرارداد پر دستخط نہیں کی ہے.
سعید کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ حج پر جانے والوں کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس بارے میں سعودی حکام سے گفت وشنید جاری ہے.
وزارت سیاحت کے مطابق گذشتہ سال تیرہ لاکھ مصریوں نے عمرہ بجا لایا ہے اور سعودیہ کے اس اقدام سے عمرہ کرنے والوں کی تعداد شدید متاثر ہوسکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مصر سے پہلے مراکش بھی عمرہ پروازوں کو کینسل کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی اور مختلف ممالک میں جنگ میں کودنے کی وجہ سے سعودی عرب کو شدید بحرانوں کا سامنا ہے اور ان مشکلات سے نکلنے کے لیے مذکورہ اقدامات کیے جارہے ہیں ۔