یونیسکو: «مسجدالاقصی» مسلمانوں کی ملکیت ہے

IQNA

یونیسکو: «مسجدالاقصی» مسلمانوں کی ملکیت ہے

7:03 - October 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3501704
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے مسجدالاقصی اور یہودیت میں تعلق کو رد کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ یہ مقدس مکان صرف مسلمانوں کا ہے

یونیسکو: «مسجدالاقصی» مسلمانوں کی ملکیت ہے


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی العھد کے مطابق اقوام متحدہ کے علمی اور ثقافتی ادارہ یونیسکو نے ایک قرار داد میں مسجدالاقصی کو مسلمانوں سے متعلق قرار دیتے ہوئے یہودی دعوی کو رد کردیا ہے۔

اس قرارداد میں صھیونی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیت المقدس تمام مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے لیے یکساں مقدس شہر ہے۔


قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ اس مقدس مکان پرملکیت کا اسرائیلی دعوی نادرست اور بے بنیاد ہے۔


اس قرارداد کے حق میں چوبیس ممالک نے جبکہ چھ ممالک بشمول امریکہ اور برطانیہ نے مخالفت میں اور ۲۶ ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

اس قرار داد کو فلسطینوں نے خوش آیند قرار دیا ہے جبکہ اسرائیل نے شدید غصے کا اظھار کیا ہے

قرار داد الجزائر، مصر، لبنان، مراکش، عمان، قطر اور سوڈان کی جانب سے پیش کیا گیا تھآ

اس قرار داد پر حتمی طور پر ایک بار پھر ووٹنگ کا عمل انجام دیا جائے گا۔


3537564

نظرات بینندگان
captcha