میانمار میں مسلمانوں پر وحشیانہ حملہ جاری

IQNA

میانمار میں مسلمانوں پر وحشیانہ حملہ جاری

7:06 - October 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3501705
بین الاقوامی گروپ: برما کے صوبہ راخین میں مسلمانوں پر فورسز کا حملہ چوتھے دن بھی جاری رہا اور جان بحق ہونے والوں کی تعداد چھبیس تک پہنچ گئی ہے

میانمار میں مسلمانوں پر وحشیانہ حملہ


ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیشی سرحد کے قریب نو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ مسلمانوں سے لیا جارہا ہے اور راخین صوبے میں فورسز کا وحشیانہ حملہ چار دن سے جاری ہے کیونکہ پولیس نے مسلمانوں کا اس واقعہ میں ملوث قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم«فورٹیفای رایٹس» کے رکن متیو اسمیت نے فرنچ نیوز سے گفتگو میں کہا: «حالت بری طرح خراب ہے اور وحشیانہ انداز میں مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے»

اسمیت کا کہنا ہے: «برمی فوج دیہاتوں میں گھس رہی ہے اور ہر جوان اور نوجوان کو ملزم قرار دیکر مظالم ڈھا رہی ہے»


دس لاکھ سے زائد روہنگیا کے مسلمان دنیا کی مظلوم ترین اقوام میں شمار کیا جاتا ہے جنکو اپنے ملک میں شہریت کا حق حاصل نہیں ۔

بودھست شدت پسندوں کے ہاتھوں ہزاروں لوگ قتل ہوچکے ہیں یا ہمسایہ ممالک جیسے تھایی لینڈ، ملایشاء اور انڈّونیشاء میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیے ہیں۔


سال ۲۰۱۲ میں سب سے زیادہ مسلمانوں پر حملہ کیا گیا جہاں سینکڑوں دیہاتوں کو مکمل طور پر نذر آتش کیا گیا اور ہزاروں لوگ جان بچانے کے لیے کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے۔


3537582

نظرات بینندگان
captcha