پاکستان ؛ بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

IQNA

پاکستان ؛ بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

7:52 - December 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3502053
بین الاقوامی گروپ: شیعہ وسنی میں اخوت اور وحدت کے لیے بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منایا جائے گا ۔ شیعہ سیاسی اور مذہبی تنظیموں کا اعلان

پاکستان ؛ بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

ایکنا نیوز- پاکستان کی مختلف شیعہ سیاسی اور مذہبی تنظیموں اور پارٹیوں نے بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا ہے۔

شیعہ علما کونسل کے مطابق بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ملک کے مختلف حصوں میں جشن میلاد پروگرامز منعقد ہوں گے جبکہ اہل سنت کے ہمراہ میلاد جلوسوں میں بھی عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل کے علاوہ اصغریہ اور امامیہ طلبا تنظیموں کے زیر اہتمام بھی ان ایام میں کانفرنسز اور محافل جشن منعقد ہوں گی۔

بارہ ربیع الاول کو اہل سنت کے مطابق عید میلاد النبی کا دن ہے جبکہ اہل تشیع سترہ ربیع الاول کو معتبر دن سمجھتے ہیں اس حوالے سے امام خمینی نے اس پورے ہفتے کو عیدمیلاد اور ہفتہ وحدت منانے کی تجویز پیش کی تھی اور تب سے ہرسال اس موقع پر مختلف ممالک میں اہل تشیع ہفتہ وحدت مناتے ہیں۔

پاکستان ؛ بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

پاکستان ؛ بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

نظرات بینندگان
captcha