الیکشن کے بعد قرآنی مواد کی توہین میں اضافہ

IQNA

الیکشن کے بعد قرآنی مواد کی توہین میں اضافہ

7:52 - December 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3502101
بین الاقوامی گروپ: امریکن کتابخانوں کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرامپ کی کامیابی کے بعد لائبریریوں میں بھی قرآنی مواد کی توہین میں اضافہ ہوچکا ہے

الیکشن کے بعد قرآنی مواد کی توہین میں اضافہ


ایکنا نیوز- روزنامہ گارڈین کے مطابق امریکن لایبریریوں میں اسلامی کتابوں اور قرآن مجید کے نسخوں کے اندر توہین آمیز ریمارکس لکھے جاتے ہیں

نیومیکسیکو کی ایک لایبریری میں مسلمان طالبہ کی چادر کو زور سے نوچنے کی کوشش ان واقعات میں سے ایک ہے جبکہ مختلف کتابخانوں میں قرآن مجید کے نسخوں کی بے احترامی روز کا معمول بن چکی ہے۔

مختلف ریاستوں کی کتابخانوں میں کتابوں پر توہین آمیز جملے لکھے جاتے ہیں جسکی رپورٹ پولیس کو ہوچکی ہے۔


مرکزی لایبریری کی انچارج «جولی ٹودارو» نے ان نفرت انگیز جرائم کی وجہ امریکی صدارتی انتخابات کو قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ایک مہینے میں ان واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے حالانکہ لایبریری کو امن کی جگہ ہونی چاہیے ۔


لایبریری انچارج کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات امریکن ملٹی کلچر اور تمدن کی خلاف ورزی ہے جسکا نوٹس لینا چاہیے۔

کتابخانوں میں توہین آمیز واقعات اس بات اور رپورٹ کی تایید ہے جسکے مطابق ایف بی آئی نے خبردار کیا تھا کہ امریکن صدارتی انتخابات کے بعد مسلمانوں کے خلاف جرائم میں ستّر فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے ۔


3553488

نظرات بینندگان
captcha