فیس بک، مائیکروسوفٹ،ٹویٹراور یو ٹیوب نے شدت پسندی پر مبنی مواد کی روک تھا م کے لئے ”ایکا “ کر لیا

IQNA

فیس بک، مائیکروسوفٹ،ٹویٹراور یو ٹیوب نے شدت پسندی پر مبنی مواد کی روک تھا م کے لئے ”ایکا “ کر لیا

13:15 - December 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3502107
بین الاقوامی گروپ: ٹیکنالوجی کی چار مشہور کمپنیوں نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جانے والی غیر ضروری افراطی گری اور شدت پسند معلومات کی روک تھام کے لئے ہاتھ ملا لئے ہیں
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان ”برطانوی خبر رساں ادارے" کے مطابق ٹویٹر، فیس بک، مائیکرو سوفٹ اور یو ٹیوب نے انٹر نیٹ پر شدت پسندی اور تشدد کے خاتمے کے لئے ایک مشترکہ ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ڈیٹا بیس کے ذریعے انٹرنیٹ پر پوسٹ ہونے والی تمام تصاویر ، ویڈیوزاور مواد کا ریکارڈ جمع کیا جائے گا اور ایسا مواد جو معاشرتی بگاڑ کا موجب ہو گا اسے فورا ہٹا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک کمپلین سیل بھی بنایا جائے گا جس میں وہ لوگ شکایات درج کرواسکتے ہیں جنہیں یہ محسوس ہو کہ ان کے پوسٹ کئے گئے مواد کو بلا وجہ روکا گیا ہے۔دوسری جانب یورپی کمیشن نے بھی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو یہ تاکید کی ہے کہ وہ اشتعال انگیز مواد کو روکنے کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کو تیز کریں۔
نظرات بینندگان
captcha