بشاراسد نے حلب مسئلے کے بارے میں مغرب کو منافقت پر خبردار کردیا

IQNA

بشاراسد نے حلب مسئلے کے بارے میں مغرب کو منافقت پر خبردار کردیا

12:55 - December 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3502111
بین الاقوامی گروپ: مغربی ممالک حلب میں دہشتگردوں کی بقا کی فکر میں مبتلا, پالمیرا پر داعش کے قبضے پر مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟ رشیا ٹوڈے سے گفتگو

ایکنا نیوز- شفقنا-شامی صدرنےاس بات پرزوردیا ہےکہ مغربی ممالک حلب میں عام شہریوں کی بجائے دہشتگردوں کی نجات کی فکر میں ہیں۔ انہوں نے پالمیرا شہر میں دہشتگرد گروہ داعش کے حملوں پرغیر مناسب ردعمل پربھی شدید نکتہ چینی کی ہے۔

بشاراسد نے اس سوال کہ پالمیرا شہر بھی اس وقت داعش کے قبضے میں ہے بنابریں اس بارے میں کوئی مذمتی بیان کیوں نہیں سنا جاتا؟ کے جواب میں کہا ہے کہ اگرسرکاری فورسز پالمیرا پرتسلط پیدا کرلیتیں تو مغربی ممالک اس کے ثقافتی ورثےکی فکر میں ہوتے۔

جب ہم حلب کو دہشتگردوں کے قبضےسے نجات دیتے ہیں تو مغربی حکام اورذرائع ابلاغ اس کے شہریوں کے بارے میں تشویش کا اظہارکرتے ہیں لیکن جب دہشتگرد شہریوں کا قتل عام کرتے ہیں یا پالمیرا پرحملہ کرتے ہیں تووہ شام کے ورثے کی بجائے انسانی ورثے کو بھی تباہ کردیتے ہیں تو وہ پریشان نہیں ہوتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ شامی فوج کی پیشقدمی نے انہیں پریشان کردیا ہے اوروہ حلب کی کامیابی کو کم اہمیت گھٹانا چاہتےہیں اورشامی فوج کو حلب سے دور پالمیرا کی طرف متوجہ کرنا چاہتے تاکہ مزید پیش قدمی نہ ہو لیکن ان کے اس اقدام کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

شامی صدرنے حلب کی آزادی سے پہلے جنگ بندی کی غرض سے شامی حکومت پردباو کا مقصد یہ ہے کہ وہ روس اورایران سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ برائے مہربانی دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی کو روکیں۔ ان بیانات کا مطلب یہ ہ کہ تم دہشتگردوں کو شکست دینے میں بہت آگے نکل گئے ہو اورایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ آپ شامی حکومت سے کہیں کہ اس عمل کو روکیں ۔ ہمیں دہشتگردوں کو بچانا ہے اوران کی حفاظت کرنی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha