انسانی حقوق نگہبان تنظیم نے شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ کردیا

IQNA

انسانی حقوق نگہبان تنظیم نے شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ کردیا

8:15 - December 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3502113
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کے ادارے نے نائجیریا حکام سے کہا کہ وہ اسلامی تحریک پر دباو ختم اور انکے لیڈر کوفوری طور پر آزاد کریں

انسانی حقوق نگہبان تنظیم نے شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ کردیا


ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق نیوریاک دفتر سے جاری بیان میں ہیومن رایٹس واچ نے مطالبہ کیا کہ عدالتی حکم کے مطابق شیخ زکزاکی پر مظالم ڈھانے والے تمام افراد کو سزا اور شیعہ لیڈر اور انکی زوجہ کو رہا کرا دیں

شیخ زکزاکی اور انکی اسلامی تحریک پر مظالم کا سلسلہ گذشتہ سال شروع کیا گیا اور انکے گھر اور گاوں پر حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگیے تھے۔


رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مذکورہ تنظیم کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں مظالم اور تشدد ثابت ہوچکا ہے

اور اس سے نایجیرین فوجی اصلاحات پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے

تنظیم کے مطابق شیخ زکزاکی پر تشدد کرنے والے افراد کی سزا کے بغیر ملکی عدل و انصاف کے تقاضوں پر اعتراض ہوسکتا ہے

نایجیرین حکام نے اسلامی تحریک کو شورش پھیلانے اور مبینہ طور پر بیرون طاقتوں سے تعلق کی بناء پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ سال دسمبر پر فوجی یورش کے نتیجے میں شیخ زکزاکی کے تین بیٹوں سمیت چار سو کے لگ بھگ افراد جان بحق ہوگیے تھے جبکہ شیخ زکزاکی کی ایک آنکھ ضایع ہوچکی ہے اور اس وقت زخمی حالت میں زوجہ کے ہمراہ اسارت میں بسرکررہے ہیں ۔

3554160

نظرات بینندگان
captcha