عیسائیوں کی محفل میں قرآن مجید کی تلاوت

IQNA

عیسائیوں کی محفل میں قرآن مجید کی تلاوت

8:47 - December 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3502117
بین الاقوامی گروپ: سوشل میڈیا پر وائرل کلیپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمالی قاہرہ میں مسیحی برادری کی مجلس عزا میں مصری قاری تلاوت کررہے ہیں

عیسائیوں کی محفل میں قرآن مجید کی تلاوت


ایکنا نیوز- مصری اخبار روزنامه «المصریون» کے مطابق قاہرہ میں کلیسا دھماکے میں جان بحق افراد کے لیے مقامی کلیسا میں مجلس عزا منعقد کی گئی

شبرا کے علاقے «نور الاسلام» مسجد کے امام «شیخ نزیه متولی» بھی اس مجلس میں اپنے مسیحی دوست کی تعزیت کے لیے حاضری ہوئے۔


کلیسا میں مقامی حکام اور پادریوں نے شیخ متولی سے تلاوت کی درخواست کی تو انہوں نے سوره «مریم» کی خوبصورت آواز میں تلاوت کی ۔

کلیسا کے اندر «شیخ نزیه متولی» کی تلاوت کی کلیپ بہت جلد سوشل میڈیا پر وایرل ہوگئی۔


نیوز ایجنسی «صدی البلد» کے مطابق جامعہ الازھر کے سنیر ممبر «شیخ محمد الشحات الجندی» کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری یا کلیسا میں تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ کوئی اس کا مذاق نہ اڑائے۔

انکا کہنا ہے کہ بہتر ہے ان مجالس میں ایسی آیات یا سورہ کی تلاوت کی جائے جو مذاہب کے درمیان وحدت و ہم آہنگی کا باعث بنے۔


3554327

نظرات بینندگان
captcha