ترکی ؛ قرآنی مقابلوں میں شامی حافظہ کی شاندار کارکردگی

IQNA

ترکی ؛ قرآنی مقابلوں میں شامی حافظہ کی شاندار کارکردگی

11:05 - October 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3503622
بین الاقوامی گروپ: شامی قاریہ نے ترکی کے حفظ قرآن مقابلوں میں مقام دوم حاصل کرلیا

ترکی ؛ قرآنی مقابلوں میں شامی قاریہ کی شاندار کارکردگی


ایکنا نیوز- خبررساں ادار ے«turkpress.co» کے مطابق شامی قاریہ «مهدیه عقیل» نے ترکی میں خواتین قرآنی مقابلوں کے حفظ شعبے میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی.

مقابلوں کا فاینل مرحلہ ترک شہر «آدیامان» میں منعقد ہوا جسمیں «قونیه»، «سامسون»، «آنکارا» اور «دیاربکر» صوبوں کے نمایندے شریک تھے۔ اختتامی تقریب میں اسلامی تعلیمات کے ادارے کے سربراہ «بنیامین آلبرک» سمیت دیگر اعلی حکام اور علماء شریک تھے۔


مقابلوں میں پچاس امیدوار شریک تھے جنمیں سے گیارہ طلبا فاینل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیے

«مهدیه عقیل» نے فاینل مرحلے میں پہنچنے اور مقام دوم حاصل کرنے کو اہم کامیابی قراردیتے ہوئے خوشی کا اظھار کیا۔

مھدیہ عقیل شام کےشہر «باب» کے جو حلب کا حصہ ہے سے تعلق رکھتی ہے مگر اس وقت ترکی میں زندگی گزار رہی ہے۔

3649606

نظرات بینندگان
captcha