سری لنکا؛ مسلمانوں پر حملوں کے خدشات / اسلامی تعاون تنظیم کا اظھار تشویش

IQNA

سری لنکا؛ مسلمانوں پر حملوں کے خدشات / اسلامی تعاون تنظیم کا اظھار تشویش

6:43 - March 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3504275
بین الاقوامی گروپ: اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم نے سری لنکا کی ایک مسجد اور چند دکانوں پر شر پسندوں کے حملوں پر تشویش کا اظھار کیا

سری لنکا؛ مسلمانوں ہر حملوں کے خدشات پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظھار تشویش

ایکنا نیوز- عربی نیوز اینا کے مطابق سری لنکا کے شهر «امبارا» کی مسجد اور اطراف میں مسلمانوں کی دکانوں پر حملوں کے واقعت رونما ہوئے ہیں جنپر اسلامی تعاون تنظیم نے تشویش کا اظھار کیا ۔

 

اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق اقلیتوں کی آزادی اور حقوق پر تاکید کرتے ہوئے واقعے کی تحقیق اور روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ پولیس کے مطابق منگل کو ملک کے مشرقی حصے میں مسلمانوں اور شدت پسند بودھسٹوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں جنمیں ایک مسجد کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

مسلمانوں اور بودمت کے پیروکاروں میں مذکور واقعات کا آغاز گذشتہ سال سے ہوا جب بودھسٹوں نے الزام لگایا کہ مسلمان اپنے عقاید زبردستی تھوپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کی حکومت پر مخالفین نے الزام لگایا ہے کہ ماٹریپیلا کی حکومت شدت پسند بودھسٹوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ سری لنکا کی آبادی میں ۷۱ فیصد بودھ مت کے پیروکاروں کی ہے جبکہ مسلمان آبادی صرف نو فیصد کہا جاتا ہے۔/

3696021

نظرات بینندگان
captcha