قانون ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

IQNA

قانون ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

12:26 - March 07, 2018
خبر کا کوڈ: 3504296
بین الاقوامی گروپ:عالم اسلام کے ممالک اپنے مسائل باہم گفت و شنید سے حل کریں اور مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے، مجلس عاملہ سے قائدین کا خطاب

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ عقیدہ ختم نبوت سے متعلق آئین میں موجود اسلامی قوانین اور اسلامی تہذیب و تمدن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے ملی یکجہتی کونسل پاکستان اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی، ان خیالات کا اظہار کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ اجلاس منصورہ لاہور میں منعقد ہوا۔ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ ہم قانون ناموس رسالت میں ترمیم کے حوالے سے آنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو متبنہ کرتے ہیں کہ وہ ان قوانین کو غیر موثر بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اگر ایسی کوئی کاوش کی گئی تو کونسل اس کو ناکام بنانے کے حوالے سے کسی بھی اقدام اور قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جو قانون منظور کیا ہے، ملی یکجہتی کونسل اس کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے اور اس ضمن میں آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کا نقصان برداشت کیا ہے، جبکہ معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، لیکن عالمی طاقتیں خصوصاً امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے نہ صرف ان قربانیوں سے صرف نظر کیا جا رہا ہے، بلکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تحت پاکستان پر بے پابندیوں کی سازش کی جا رہی ہے، کونسل اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شام، یمن، فلسطین، کشمیر اور برما میں نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ امریکہ نے ایک مرتبہ پھر بیت المقدس میں دارالحکومت کی منتقلی کی بات کی ہے، ہم اس اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ اعلان مسلمانوں کی توہین کے مترادف ہے۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں کونسل کی سابقہ کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔

نظرات بینندگان
captcha