ایکنا سے گفتگو؛ تیونس کے عوام حفظ قرآن کے دلدادہ

IQNA

ایکنا سے گفتگو؛ تیونس کے عوام حفظ قرآن کے دلدادہ

10:04 - April 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506017
بین الاقوامی گروپ- ایران کے بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں تیونس کے نمایندے اکرم بن زکریا البقلوطی نے ملک کی مساجد کو قرآنی امور میں فعال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ حفظ کے عاشق ہیں۔

ایکنا نیوز- ایران کے عالمی قرآنی مقابلوں میں پانچویں پوزیشن لینے والے أکرم بن زکریا البقلوطی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : آن لائن ٹیسٹ مرحلے میں بہترین دقت اور باریک بینی کی وجہ سے مقابلوں کا معیار اعلی تھا۔

 

انکا کہنا تھا: بعض اوقات مقابلوں میں ایسے شرکاء شامل ہوجاتے ہیں جنکی وجہ سے مقابلوں کا معیار گر جاتا ہے ۔

 

ایران کے مقابلوں میں شرکت

 

تیونس کے قاری نے کہا کہ وہ اس سے پہلے سعودی عرب، بحرین، موریتانیہ وغیرہ میں حصہ لے چکا ہے۔

اکرم البقلوطی نے کہا کہ اکثر اسلامی ممالک میں حفظ مقابلوں کا انداز اور طرز ایک جیسا ہوتا ہے اور اگر ان میں کوئی فرق ہے تو وہ انعامات کے حوالے سے دکھائی دیتا ہے۔

 

تیونس میں تدریس قرآن

 

تیونس کے حافظ قرآن کے مطابق انہوں نے مساجد کی کلاسز میں حفظ قرآن کا مرحلہ مکمل کیا ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ مساجد میں «الحلقات القرآنية» کے عنوان سے قرآنی کلاسز منعقد کی جاتی ہیں جنمیں حفظ قرآن پر بھی کام کیا جاتا ہے اور حفظ مکمل ہونے کی سرٹیفیکٹ جاری کی جاتی ہے.

ایکنا سے گفتگو؛تیونس کے عوام حفظ قرآن کے دلدادہ

 

حفظ قرآن کا شوق

 

أکرم البقلوطی نے تیونس میں حفظ قرآن کے حوالے سے کہا : ہمارے ملک میں لوگ حفظ قرآن کے بہت شوقین ہیں اور اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے چھوٹے سے شہر میں ہر دو ہفتوں میں ایک بار حفاظ قرآن کی فارغ التحصیلی کا جشن منایا جاتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ چوبیس سالہ حافظ أکرم بن زکریا البلقوطی نے ایران کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

 

قرآء اور حفاظ میں انعامات کی تقریب گذشتہ روز تہران کے عیدگاہ امام خمینی(ره) میں منعقد کی گیی - ایرن کے حافظ محمدجواد مرادی نے حفظ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔/

3803843

 

نظرات بینندگان
captcha