ہزاروں قدیم قرآنی نسخوں کی تیونس میں موجودگی کا انکشاف

IQNA

ہزاروں قدیم قرآنی نسخوں کی تیونس میں موجودگی کا انکشاف

10:46 - May 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3506126
بین الاقوامی گروپ – یونیورسٹی استاد کے مطابق بارہ ہزار قدیم نسخوں کی مرمت و آرایش کا کام جاری ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق قیروان کی الزیتونیہ یونیورسٹی کے استاد «خالد الطرودی» نے ایک چینل سے بین الاقوامی قرآنی نمایش

 

کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: قیروان میں مختلف خطوں میں قدیم طرز کے قرآنی نسخے موجود ہیں۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ نسخوں میں ایرانی اثر واضح ہے جبکہ اکثر نسخے خواتین خطاط کے توسط سے انجام دیا گیا ہے۔

 

الطرودی کا کہنا تھا: قیروان میں قرآنی مدرسہ موجود ہے جہاں خط کوفی پر کام کیا جاتا ہے جبکہ ایسے قرآن موجود ہیں جو

 

 سونے کے پانی سے مزین شدہ ہیں اور ظاہرا ایران سے تیونس کے بادشاہوں کے لیے لایا گیا ہوگا۔

 

 

انکا مزید کہنا تھا: تیونس سے تقریبا بارہ سو قرآنی چوری ہوچکے ہیں جو اب برلین اور پیرس کے میوزیم سے ظاہر ہورہے ہیں،

 

اس وقت بھی تیونس میں بارہ ہزار قدیم نسخے موجود ہیں جنکی مرمت کا کام جاری ہے۔/

 

3812108

نظرات بینندگان
captcha