لاہور میں اسلامی فن خطاطی اور خوش نویسی کے فن پاروں کی نمائش

IQNA

لاہور میں اسلامی فن خطاطی اور خوش نویسی کے فن پاروں کی نمائش

16:15 - May 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3506127
بین الاقوامی گروپ- الحمراء آرٹس کونسل میں اسلامی فن خطاطی اور قرآنی فن پاروں کی نمائش کے دوران ماہر خطاطوں کے فن پارے دیکھ کر شرکاء داد دینے پر مجبور ہو گئے

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق ماہ قرآن کے موقع پر لاہور کے الحمراء آرٹس کونسل میں اسلامی فن خطاطی اور خوش نویسی کے فن پاروں کی نمائش کے دوران ماہر خطاطوں کے فن پارے دیکھ کر شرکاء داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

 

الفاظ کو جمالیاتی ذوق و شوق کے رنگوں میں رنگ کر قلم سے کینوس پر اتارنے کا نام کیلی گرافی ہے اور جب خطاط یہی الفاظ قرآن و حدیث اور روحانیت سے مُستعار لیتا ہے تو یہ فن خظاطی کی قدیم روایات سےجڑجاتا ہے۔

 

ہنر مندوں نے جہاں دلکش خطاطی کے جوہر دکھائے تو وہیں دیکھنے والے بھی اسلامی فن خطاطی اور ثقافت سے محبت کے معترف نظر آئے۔

نظرات بینندگان
captcha