یورپ کے آخری اہم شہرمیں مسجد کی تعمیر

IQNA

یورپ کے آخری اہم شہرمیں مسجد کی تعمیر

13:30 - June 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506210
بین الاقوامی گروپ ــ ایتھنزمیں مسجد کا افتتاح کردیا گیا۔

ایکنا نیوز- گریک سٹی ٹایم نیوز کے مطابق مسجد کی افتتاحی تقریب میں یونان کے وزیر تعلیم «کوسٹاس گاوروغلو» سمیت دیگر اعلی حکام اور شخصیات شریک تھیں۔

 

واضح رہے کہ ایتھنز میں آخری عثمانی دور حکومت سے مسجد سے محروم تھا اور یورپ کے اہم شہروں میں سے واحد شہر تھا جہاں کوئی مسجد موجود نہیں۔

 

اس شہر میں مسجد کی تعمیر کی سخت مخالفت کی جاتی رہی ہے اور اسی وجہ سے مسجد کی تعمیر میں وقت لگا ہے۔

 

مسجد کے افتتاح کے باوجود یہاں پر نماز باجماعت کی ادائیگی شروع نہیں کی گئی ہے اور بعض انتظامی امور مکمل ہونے کے بعد یہاں پر نماز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

 

بغیر مینار تعمیر شدہ مجد میں لاوڈ اسپیکر اور اذان کی اجازت نہ ہوگی جبکہ مسجد میں تین سو نمازیوں کی گنجائش موجود ہوگی جبکہ خواتین کے لیے پچاس افراد کی گنجائش رکھی گیی ہے۔

 

مسجد چوبیس گھنٹے کھلی رہے گی جبکہ رمضان میں صرف مغرب سے ایک گھنٹے قبل اور ایک گھنٹے بعد نماز کے لیے مسجد کھول دی جائے گی۔/

3817450

نظرات بینندگان
captcha