شیخ زکزاکی کی آزادی کے لیے سوشل ایکٹویسٹوں سے تعاون کی اپیل

IQNA

شیخ زکزاکی کی آزادی کے لیے سوشل ایکٹویسٹوں سے تعاون کی اپیل

10:25 - June 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3506232
بین الاقوامی گروپ- لندن کے اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے تمام سول سوسائٹی سے درخواست کی ہے کہ زکزاکی کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔

ایکنا نیوز- لندن اسلامی-انسانی حقوق کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے یورپی یونین سمیت تمام سول سوسائٹیز سے درخواست کی ہے کہ وہ نایجیریا کے شیعہ رھنما کی آزادی کے لیے نایجیرین حکومت پر دباو ڈالیں۔

 

شیعہ رھنما اور انکی اہلیہ دسمبر ۲۰۱۵ سے فوج کے حملوں کے بعد زخمی حالت میں اسیر کیے گیے ہیں۔

 

شیخ زکزاکی حملے میں ایک آنکھ سے محروم ہوچکا ہے جبکہ انکی اہلیہ بھی شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوچکی تھی جبکہ انکے تین بیٹوں سمیت تین سو افراد جان بحق ہوگیے تھے۔

 

سال ۲۰۱۶ میں سپریم کورٹ نے انکی فوری آزادی کا حکم دیا تھا تاہم حکومت اب تک اس حکم پر عملدرآمد سے گریز کررہی ہے۔

 

انکی رہائی کے لیے  «زکزاکی کو آزاد کرو #Free Zakzaky»  مہم بھی سوشل میڈیا پر جاری ہے۔

 

اس سال بھی یوم قدس پر نائجیرین فورسز نے کاڈونا میں مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے میں متعدد لوگ زخمی ہوگیے تھے ۔/

3818544

 

نظرات بینندگان
captcha