پاپ نے لیبیا میں انسانی گذرگاہ کا مطالبہ کردیا

IQNA

پاپ نے لیبیا میں انسانی گذرگاہ کا مطالبہ کردیا

10:24 - July 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506336
بین الاقوامی گروپ- عیسائی دنیا کے رہنما نے لیبیا میں مہاجرین کے لیے گذرگاہ طلب کی ہے تاکہ انکی مدد کی جاسکے۔

ایکنا نیوز- فارس نیوز کے مطابق پاپ فرانسیس نے لیبیا کی صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے مہاجرین کی مدد کی درخواست کی ہے۔

 

پاپ نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر بم باری پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے اس اقدام کا مطالبہ کیا ، بم باری میں ۵۳ افراد ہلاک اور ایک سو تیس دیگر زخمی ہوگیے تھے۔

 

پاپ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بعض مہاجرین کو فرار ہوتے ہوئے نشانہ بنایا گیا اور اس طرح کے خطرناک اقدام کی دنیا اجازت نہیں دے سکتی۔

 

پاپ نے افغانستان، مالی، بورکینافاسو اور نایجریا کے لیے بھی دعا کی۔

لیبیا کے وزیر داخلہ کے مطابق حملے میں خطرناک بم کا استعمال کیا گیا اور ایک اماراتی جنگی طیارے نے مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

 

چار مہینے سے خلیفہ طرابلس پر تسلط  کے لیے حملہ کررہا ہے اور اس میں انکو امارات، مصر سعودی کی حمایت اور مدد حاصل ہے۔

 

اقوام متحدہ نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہویے طرفین سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اقوام متحدہ نے پناہ گزین کیمپوں کی صورتحال کو بھی تشویشناک قرار دیا ہے۔/

3825224

نظرات بینندگان
captcha