عراق؛ حشد الشعبی مستقل مگر حکومت سے وابستہ فورس ہے

IQNA

عراق؛ حشد الشعبی مستقل مگر حکومت سے وابستہ فورس ہے

8:57 - July 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3506340
بین الاقوامی گروپ- جہاد و ترقی مرکز کے سیکریٹری کے مطابق حشد الشعبی ایک مستقل فورس ہے جو حکومت کی زیرنگرانی کام کررہی ہے۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق عراقی وزارت جہاد و ترقی ادارے کے سیکریٹری حسن الساری کا کہنا ہے کہ حشدالشعبی کو فوج میں رسمی طور پر ضم نہیں کیا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: عراقی وزیراعظم کے حکم پر حشدالشعبی کو سیاسی امور سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حکم کے تحت اس فورس کو مستقل کرکے حکومت کی زیرنگرانی کام کرنے کا فرمان جاری کیا گیا ہے۔

 

الساری کے مطابق اس مہینے کی آخر تک مہلت دی گیی ہے تاکہ حشدالشعبی مستقل مراکز قائم کرکے ان مراکز میں شفٹ ہو تاہم اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: سرحدی علاقوں میں داعش کی پاکسازی کے لیے داعش کے پانچ بریگیڈ فوج کے ہمراہ شامل جنگ ہیں اور اسکا مقصد اس صوبے سے داعش کے وجود کو صاف کرنا ہے۔/

3825558

نظرات بینندگان
captcha