مصر میں قرآن چھپائی کے نئے قوانین / رنگین قرآن کی اشاعت پر پابندی

IQNA

مصر میں قرآن چھپائی کے نئے قوانین / رنگین قرآن کی اشاعت پر پابندی

14:17 - November 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3456185
بین الاقوامی گروپ: اسلامی تحقیقی مرکز کے مطابق قرآن کی چھپائی کے حوالے سے سخت قوانین وضع کیے جارہے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوطن»،کے مطابق مصر کی اسلامی تحقیقی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شیخ علی عبدالباقی شحاته کا کہنا ہے کہ قرآن کی چھپائی کے حوالے سے جلد سخت قوانین وضع کیے جارہے ہیں
انکا کہنا تھا کہ سخت قوانین کے اجرا کا مقصد غیر مستند اور گمنام قرآنوں کا داخلہ روکنا ہے۔


ایک ہی شکل و صورت قران کی چھپائی


مصری تحقیقی کمیٹی نمائندے کا کہنا ہے کہ کوشش یہ ہے کہ عالم اسلام میں ایک ہی جلد ایک رنگ اور ایک ہی طرح کا قرآن چھاپا جائے۔


رنگین قرآنوں کی اشاعت پر غیر قانونی


عبدالباقی کا کہنا تھا کہ رنگین جلد یا اعراب میں رنگارنگی درست نہیں اورتمام خط ایک ہی انداز اور پرانے روایتی اسٹایل میں قرآن کی چھپائی ہونی چاہیے
انہوں نے کہا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کو جرم قرار دینا چاہیے اور مخالفت پر سزا ہونی چاہیے ۔ نئے قوانین کے مطابق قرآن کی چھپائی جامعہ الازھر اور اسلامی تحقیقی کمیٹی کی اجازت اور تصدیق کے بغیر ممکن نہ ہوگی.

3455642

ٹیگس: قرآن ، رنگین ، چھپایی ، سزا
نظرات بینندگان
captcha