کویت؛ قرآنی مقابلوں کا فائنل راونڈ آج سے شروع ہوگا

IQNA

کویت؛ قرآنی مقابلوں کا فائنل راونڈ آج سے شروع ہوگا

14:20 - November 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3456188
بین الاقوامی گروپ:وزارت اوقاف کے مطابق قومی قرآنی حفظ و قرآت مقابلہ بعنوان «الحافظ» آج سے مقامی مسجد میں شروع ہورہا ہے

ایکنا نیوز- کویتی اخبار «الأنباء» کے مطابق انیسویں قرآنی مقابلوں کا فائنل راونڈ آج سے شروع ہوگا
قرآنی مقابلے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد کی زیر نگرانی شروع ہوچکے ہیں ،مقابلوں میں انفرادی اور اجتماعی مختلف کیٹگریز شامل ہیں
مقابلوں کے انچارج مساعد الرخیص کا اس بارے میں کہنا ہے کہ فاینل راونڈ کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں اسلامی امور کے وزیر یعقوب الصانع شریک ہوں گے
قرانی مقابلوں کے انچارج کے مطابق مقابلوں میں  2501 طلبا اور طالبات شریک تھیں جبکہ ان میں سے  1122 فاینل
مرحلے میں پہنچ چکے ہیں ۔فاینل راونڈ آج شام سے مقامی مسجد میں شروع ہو رہا ہے
مقابلے میں شریک امیدوار انڈرویڈ سسٹم «Quran kapf»   کے زریعے سے یا ویب سایٹ www.awqaf.org.kw» اور «@quran_kapf»  سے مقابلوں کی معلومات لے سکتے ہیں۔

3455985

ٹیگس: قرآن ، مقابلے ، کویت ، آغاز
نظرات بینندگان
captcha