خانہ فرہنگ ایران کے تعاون سے قرآن کریم و خطاطی کے فن پاروں کی نمایش

IQNA

خانہ فرہنگ ایران کے تعاون سے قرآن کریم و خطاطی کے فن پاروں کی نمایش

7:07 - November 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3457994
بین الاقوامی گروپ: قرآنی آیات کی نمائش میں ملک کے اہم آرٹسٹوں کے فن پارے شامل ہیں۔

ایکنا نیوز- کوئٹہ کلچرل سنٹر میں قرآنِ کریم کے نادر و نایاب مخطوطات اور خطاطی کے نادر شاہپاروں کی نمائش منعقد کی گئی ہے۔

نمائش میں بلوچستان اور پاکستان کے دیگر شہروں کے معروف خطاطوں کےکتابت کئے گئے قرآنِ کریم کی آیات کے فن پارے عوامی مشاہدے کے لئے رکھے گئے ہیں، جو مختلف رسم الخط میں  لکھے گئے ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل کلچر سنٹر ابوالفضل حسینی نے نمائش ہال  کا دورہ کیا اور ادارہ ثقافت کی کوششوں کو سراہا  ، اس موقعے پر سرکردہ شہریوں اور فن شناسوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

نمائش میں شوکت‌علی مین‌حار، لاهور، محمد راشید سیال ، ملتان، سیدمحمد محمدی  کویٹہ کے نادر نمونے عوامی دلچسپی کا خاص مرکز رہے۔

3457533

نظرات بینندگان
captcha