علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پرایم ڈبلیوایم کا پاراچناراورنائیجیریامیں مظالم کے خلاف ملک بهر میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

IQNA

علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پرایم ڈبلیوایم کا پاراچناراورنائیجیریامیں مظالم کے خلاف ملک بهر میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

9:52 - December 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3465713
بین الاقوامی گروپ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں پاراچنار اور نائجیریا میں نہتے پرامن مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا،اسلام آباد ،لاہور کراچی،کوئٹہ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

ایکنانیوز- وحدت نیوز- مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سانحہ پارہ چنار اورنائجیریا میں فوج کی بربریت کے خلاف مرکزی امام بارگاہ اثنا عشریG-6/2 سے ڈی چوک تک ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں مظاہرین نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے نائجیریا کی معروف مذہبی شخصیت حجت الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزکی کی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور سانحہ پارہ چنار کے خلاف مذمتی بینر اٹھا رکھے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نائیجیریا فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ افراد کی شہادت کو بھیانک ترین ریاستی ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔شیخ زکزکی کی مقبولیت سے خائف نائجیریا کی حکومت نے اسرائیلی ایماء پر انہیں حق پرستی کا سزا دی ہے۔ہم پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے شیخ زکزکی کی فوری رہائی کے لیے نائیجریا حکومت پر زور ڈالیں۔ دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر عرب ممالک جس فوجی اتحاد کو قائم کرنے جا رہے ہیں وہ مسلمانوں کے تحفظ کی بجائے سعودی بادشاہت کے دفاع کے لیے ہے۔دنیا بھر کے دہشت گردوں کی مالی معاونت میں سعودی عرب کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔پاکستان کو سعودی عرب کے خطرناک عزائم سے دور رہنا چاہیے۔ پاکستان کی طرف سے اس فوجی اتحاد میں شمولیت کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری ضرب عضب میں کسی مصلحت پسندی کو دیوار نہ بننے دیا جائے تب ہی اس کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔ عوامی خواہشات کے مطابق اس آپریشن کے دائرہ کار کو ان شہری علاقوں تک بھی پھیلایا جائے جہاں دہشت گردوں کے سہولت کار اور فکری معاونین موجود ہیں۔ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ملت جعفریہ کو ملک بھر میں سنگین سانحات کا سامنا کرنا پڑا۔دہشت گرد عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

ریلی میں مرکزی قائدین علامہ اقبال بہشتی،علامہ ملک اقرار حسین،نثار حسین فیضی کے علاوہ دیگر معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات ،سول سوسائٹی کے کارکنان شریک ہوئے،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن ،مدارس جعفریہ اور دیگر مذہبی جماعتوں کے اراکین بھی مظاہرے میں شریک تھے،مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماوُں علامہ ابوذر مہدوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ اسد عباس نقوی، علامہ سید حسین نجفی نے کی۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی،ضلع ملیر اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت پاراچنارمیں تکفیری خوارج کے خودکش بم دھماکے اور نائیجیریامیں اسرائیل نوازآرمی کے ہاتھوں سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام سمیت قائد ملت اسلامیہ نائیجیریاآیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی حفظ اللہ کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیرکے باہر احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی اورضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے خطاب کیا، اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی ،جنہوں نے ہاتھوں میں پرچم ، بینراور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے پاراچنارکے محب وطن پاکستانیوں پر تکفیری دہشت گردوں کے مظالم اور نائیجرین آرمی کے ہاتھوں سینکڑوں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔

8478

نظرات بینندگان
captcha