جرمنی؛ یورپی قرآنی مقابلوں کا اہتمام

IQNA

جرمنی؛ یورپی قرآنی مقابلوں کا اہتمام

12:49 - December 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3467786
بین الاقوامی گروپ: جرمنی کے دارلقرآن مرکز کے تعاون سے چوتھا مقابلہ آذان، حفظ و حسن قرآت منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- جرمنی کے دارلقرآن مرکز کے تعاون سے چوتھا یورپی قرآنی مقابلہ پچیس سے ستاییس مارچ تک منعقد کیا جائے گا
طلباء و طالبات کے درمیان قرآنی مقابلے کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج،قرآنی قاریوں کی حوصلہ افزائی اور قرآنی تجربوں کا تبادلہ بتایا جارہا ہے
مختلف کیٹگریز میں اذان، حسن قرآت اور حفظ کے مقابلے یورپ میں رہنے والے مسلمان طلباو طالبات کے درمیان منعقد ہوں گے
کمیٹی کے مطابق ہر امیدوار صرف ایک شعبے میں شرکت کرسکتا ہے اور گذشہ مقابلوں میں شرکت کرنے والے اس بار شرکت نہیں کرسکتے
شرکت کے خواہشمند افراد یورپی ممالک میں موجود دارلقرآن مراکز یا ای میل کے زریعے رابطہ کرسکتے ہیں


حسن قرآت اور دیگر مقابلوں کی شرایط
1 تجوید، صوت و لحن قرآن کریم ،روایت حفص  عاصم (نوجوان طلبا؛ پہلے دو پارے)

2- حفظ: ججز کی جانب سے سوالات کے فوری جوابات دینے کے اہل افراد، روایت حفص عاصم

3- حفظ: سنیر (30 پارے، 20 پارے، 10 پارے، 5 پارے) نوجوان طلباء ( 30 واں پارہ اور  پہلے 5 پارے)

4- ترجمہ اور درک قرآن مجید: قرآن مجید کے حوالے سے مکمل طور پر ترجموں سے  آگاہی ( فارسی، جرمن ، انگریزی اور ترکی زبانوں میں)

ترجموں کا امتحان چھبیس مارچ کو اسلامی مرکز ہمبرگ میں ہوگا

فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ کو بالترتیب مبلغ 1500، 1200 اور 1000 یورو انعام دیا جائے گا
مقابلوں کی افتتاحی تقریب  25 مارچ 2016  کو شام پانچ بجے جبکہ اختتامی تقریب  27 مارچ بروز اتوار کو منعقد ہوگی
مقابلوں میں بین الاقوامی قرآنی ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں گے ۔

شرکت کے خواہشمند افراد ایڈریس 

www.haus-des-koran.de پر یا ای میل  news@izhamburg.com اور فون نمبر  22948615- 004940 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

3467585

ٹیگس: جرمن ، مقابلہ ، قرآن ، یورپ
نظرات بینندگان
captcha