کویٹہ میں عید میلادالنبیﷺ کا عظیم الشان میلاد جلوس / شیعہ سنی علما شریک

IQNA

کویٹہ میں عید میلادالنبیﷺ کا عظیم الشان میلاد جلوس / شیعہ سنی علما شریک

11:32 - December 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3469102
بین الاقوامی گروپ:عید میلادالنبیﷺ کا عظیم الشان میلاد جلوس علمدار روڈ سے نکالا گیا جس میں شیعہ سنی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایکنا نیوز-کویٹہ میں میں اس سال بھی عید میلادالنبیﷺ کا عظیم الشان میلاد جلوس نکالا گیا جس میں صوبائی اسمبلی کے رکن آغا سید رضا سمیت شیعہ سنی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جلوس میں مذہبی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ جلوس سے مقررین نے خطاب میں آنحضرت کو منارہ وحدت قرار دیتے ہوئے امت میں اتحاد کو اہم ترین ضرورت قرار دیا اور دشمنوں کے مقابلے میں وحدت پر تاکید کی۔

اس جلوس میں اہم سنی علما کے علاوہ مجلس وحدت کے صوبائی اسمبلی میں نمایندے آغا رضا، شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا اور امام جمعہ سید ہاشم موسوی بھی شریک تھے۔

ٹیگس: جلوس ، میلاد ، نبی ، وحدت
نظرات بینندگان
captcha