پاکستان ؛ کوئٹہ میں شیخ زکزاکی اور نایجیرین شیعوں کی حمایت میں مظاہرہ

IQNA

پاکستان ؛ کوئٹہ میں شیخ زکزاکی اور نایجیرین شیعوں کی حمایت میں مظاہرہ

7:49 - December 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3469699
بین الاقوامی گروپ: مظاہرین نایجیرین حکومت کی مذمت اور مظلوم عوام کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے

ایکنا نیوز- ۔ نائجیریا میں شیخ زکزکی کی گرفتاری اور سینکڑوں مومنین کی شہادت پر نائجیرین حکومت کے خلاف بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا.

علماء نے حکومت نائجیریا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا. امام جعمہ سید ہاشم موسوی نے نایجیرین حکومت کو صھیونی آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صھیونی –تکفیری سازش کی بناء پر حق کی آواز بلند کرنے پر شیخ زکزاکی کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور سینکڑوں ہلاکت کی زمہ دار نایجیرین حکومت آل سعود کو خوش کرنے کے لیے عوام کےقتل پر اتر آئی ہے۔

مظاہرین نے شیخ زکزاکی اور نایجیرین مسلمانوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور عالمی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

نظرات بینندگان
captcha