بوسنیا کی قرآنی خاتون کون؟

IQNA

بوسنیا کی قرآنی خاتون کون؟

6:31 - May 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500795
بین الاقوامی گروپ: بوسنیا کی سمیرہ آدمی لوتلی کو اعلی قرآنی خدمات پر بین الاقوامی قرآنی پروگرام میں خراج تحسین پیش کیا گیا

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی رایزنی مرکز کے تعاون سے معروف ڈاکٹر اور رایٹر بوسنیا کی سمیرہ آدمی لوتلی کو اعلی قرآنی خدمات پر خواتین کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی قرآنی سیمینار میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔


سمیرہ آدمی لوتلی کوزوو میں انجمن جوانان کی رکن، پریشتنا شہر کی طالبات تنظیم میں سربراہ، یتیم اطفال فاونڈیشن اور مختلف میگزین کی عہدہ دار ہے اور اب تک کیی اسلامی –قرآنی موضوعات پر مقالے لکھ چکی ہے۔


خواتین کو ایجوکیٹیڈ کرنے ، نشے سے دوری ، اسقاط حمل کے نقصانات اور ان جیسے موضوعات پر اسلامی نقطہ نگاہ سے انکے مقالے چھپ چکے ہیں۔

مذکورہ سیمینار ادارہ اوقاف کی جانب سے تینتیسویں قرآنی مقابلوں کے ہمراہ منعقد کیا گیا ہے جسمیں اکیس نامور خواتین کو اعلی قرآنی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی ۔


3498177

نظرات بینندگان
captcha