لیجنڈ مسلمان باکسر محمد علی امریکا میں انتقال کر گئے

IQNA

لیجنڈ مسلمان باکسر محمد علی امریکا میں انتقال کر گئے

12:46 - June 04, 2016
خبر کا کوڈ: 3500916
بین الاقوامی گروپ: محمد علی نے سونی لسٹن کےخلاف 1954 کےمقابلے کےاگلے دن اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے شمالی امریکی باکنسگ کی چیمپئن شپ بھی جیتی

ایکنانیوز - ڈیلی پاکستان -غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامور باکسر محمد علی طویل علالت کے بعد امریکا میں انتقال کر گئے ہیں ، وہ سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ان کی عمر 74برس تھی ۔ باکسر محمد علی 17جنوری 1942کو پید ا ہوئے ۔وہ پارکنسن سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے ۔

محمد علی نے 3بار ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے باکسنگ کے61 بڑئے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 56 میں کامیابی حاصل کی ۔ باکسر نے 1964 میں پہلی ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ۔محمد علی نے سونی لسٹن کےخلاف 1954 کےمقابلے کےاگلے دن اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے شمالی امریکی باکنسگ کی چیمپئن شپ بھی جیتی ۔باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھےتاہم باکسرکیسیئس نےاسلام قبول کرنےکےبعداپنا نام تبدیل کرکےمحمد علی رکھ لیا ۔

اس کے علاوہ باکسر محمد علی نے اولمپک میں سونے کے تمغے بھی اپنے نام کر رکھے تھے جبکہ 1960 سے 1963 تک تمام 19 مقابلے جیتنے کا ریکارڈ بھی انہی کو حاصل ہے جبکہ 19 مین سے 15 مقابلوں میں اپنے حریف کو ناک آوٹ بھی کیا ۔لیجنڈ باکسر نے 12 سال کی عمر میں مقامی جمنازیم سے باکسنگ شروع کی اور 1960 میں پہلی بار اپنے آبائی قصبے لوئسو  یل میں پہلا مقابلہ جیتا جس کے بعد اسی سال روم اولمپک میں سونے کا تمغہ بھی اپنے نام کیا۔

بے پنا ہ کامیابیوں کے بعد انہوں نے1984میں پارکنسنزکی تشخیص کےبعدباکسنگ چھوڑدی تھی۔انکی زندگی پر اب تک چار فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں ۔محمد علی نے ساہ فارم ہونے کی وجہ سے ایک ریسٹونٹ میں نوکری سے انکار پر اپنا سونے کا تمغہ دریائے اوہائیو میںپھینک دیا تھا ۔اکسرمحمد علی نے 1964، 1974 اور 1978 میں عالمی چیمپین کا اعزازبھی حاصل کیا، وہ 20 ویں صدی کے عظیم کھلاڑی تھے۔


نظرات بینندگان
captcha