IQNA

8:21 - June 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3501007
بین الاقوامی گروپ: جامعہ امام صادق علیہ السلام میں جشن ولادت اور محفل انس با قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے

پاکستان؛ جشن ولادت امام حسن مجتبی (ع) اور محفل حسن قرآت


ایکنا نیوز- ولادت با سعادت قرآن ناطق امام حسن مجتبی (ع) کے موقع پر بیس جون، چودہ رمضان المبارک کو جامعہ امام صادق (ع) اور دارالقرآن مرکز کے تعاون سے محفل حسن قرآت اور جشن ولادت منعقد کیا جارہا ہے جسمیں کوئٹہ کے معروف قرآء کی شرکت متوقع ہے۔


نماز مغربین کے بعد رات نو بجے قرآنی محفل اور جشن ولادت کا آغاز جامعہ امام صادق (ع) علمدار روڑ میں ہوگا ۔ حسن قرآت کے علاوہ منقبت خوانی اور سیرت امام حسن مجتبی (ع) پر تقریر بھی پروگرام کا حصہ ہے۔


قرآنی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔


تمام عاشقان اہل بیت کو جشن اور قرآنی محفل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ شہر کے دیگر امام بارگاہوں اور مساجد مین بھی جشن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
نام:
ایمیل:
* رایے: