پاکستان؛ خواتین کے حقوق و فرائض کے حوالے سے علمی- تربیتی سیمینار

IQNA

پاکستان؛ خواتین کے حقوق و فرائض کے حوالے سے علمی- تربیتی سیمینار

7:56 - July 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501166
بین الاقوامی گروپ: « خواتین کے ازدواجی حقوق٬ مسائل اور اختیارات» کے موضوع پر سیمینار میجر نادر آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا

پاکستان؛ خواتین کے حقوق و فرائض کے حوالے سے علمی- تربیتی سیمینار


ایکنا نیوز- منتظرین امام زمانہ گروپ کے زیر اہتمام کوئٹہ کے میجر نادر آڈیٹوریئم ہال میں طلبا و طالبات کے لیے خصوصی علمی-تربیتی اور فکری سیمینار بعنوان « خواتین کے ازدواجی حقوق٬ مسائل اور اختیارات» منعقد کیا گیا جسمیں علما، اساتذہ اور علمی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبا اور طالبات شریک تھیں۔


سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت بحضور سرور کونین بھی پیش کی گئی۔

سیمینار سے خطاب میں علامہ سید احمد کاظمی نے اسلامی نقطہ نگاہ نے خواتین کے حقوق و فرائض ، جدید تقاضوں کے مطابق خواتین کے فرایض و کردار اور معاشرے کے فلاح و بہبود اور ترقی میں انکے کردار پر روشنی ڈالی۔


علامہ احمد کاظمی نے مغربی خواتین اور مشرقی خواتین میں فرق اور عورت کے مقام کو قرآن و حدیث اور روایات کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو مقام اور ٰعزت و عظمت دین اسلام میں عورت کو ملی ہے وہ دنیا کے کسی مکتب و مذہب میں قابل تصور نہیں ۔

سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا تھا۔
نظرات بینندگان
captcha