پاکستان؛ حفاظ کی تعداد نو لاکھ نوے ہزار ہوگئی

IQNA

پاکستان؛ حفاظ کی تعداد نو لاکھ نوے ہزار ہوگئی

6:58 - July 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501227
بین الاقوامی گروپ:دارالقرآن فیصل آباد حفاظ کا سب سے بڑا مرکز/ ۶۵ کلاسز جاری رہتی ہیں

پاکستان؛ حفاظ کی تعداد نو لاکھ نوے ہزار ہوگئی


ایکنا نیوز- روزنامہ امت کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مدارس حفظ قرآن کے حوالے سے موجود ہیں جنکی وجہ سے ملک میں اس وقت حفاظ کرام کی تعداد ۹۸۹۶۹۵ تک پہنچ گئی ہے

حفظ کے حوالے سے ملک میں دو مدرسوں کو خاص اہمیت حاصل ہے جنمیں بیک وقت ہزاروں طلبا قرآن مجید حفظ کررہے ہیں ان میں فیصل آباد میں واقع مدرسہ دارالقرآن سرفہرست ہے جہاں حفظ و ناظرہ کی بیک وقت ۶۵ کلاسز منعقد رہتی ہیں .

دوسرے نمبر پر کراچی کا مدرسہ جامع الصفہ ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہے اور یہ مدرسہ تیس سالوں سے مصروف عمل ہے اور اسمیں تین ہزار کے لگ بھگ طالب علم تعلیم قرآن میں مشغول ہیں۔

اس مدرسے میں بیک وقت ۴۲ کلاسیں طلبا اور ۱۶ کلاسییں طالبات کی منعقد کی جاتی ہیں اور ہر سال ۲۰۰ طالب علم حفظ کا دورہ مکمل کرتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha