9:02 - July 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3501252
بین الاقوامی گروپ: معروف ایرانی فلم «محمد رسول‌الله» عراق کے مختلف سینماوں میں ریلیز کی جائے گی

عراق؛ ایرانی فلم «محمد رسول‌الله» کی نمائش


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق دونوں ممالک کی وزارت ثقافت میں معاہدے کے تحت مذکورہ فلم مختلف سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔


عالمی شہرت یافتہ فلم «محمد رسول‌الله» ایرانی ثقافتی سنٹر کے تعاون سے عراق میں مختلف سینماوں میں نمایش کے لیے جلد پیش کی جائے گی.


ایران اور عراق میں معاہدے کا بعد یہ پہلی فلم ہے جو سینماوں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

معاہدے پر عراق کے قائم مقام وزیر ثقافت جابر الجابری نے تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کے بعد دستخط کیا ہے.


ایرانی فلم «محمد رسول‌الله» بغداد کے «المسرح الوطنی» کے تھیٹر ہال سمیت بعض دیگر اہم مراکز میں اعلی شخصیات کی شرکت کےساتھ نمائش کے لیے پیش بھی ہوچکی ہے۔


3518554
نام:
ایمیل:
* رایے: