7:12 - August 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501368
بین الاقوامی گروپ: نوٹیفیکشن کے مطابق تمام عسکری اداروں اور مراکز میں تبلیغ کرنے اور مولانا طارق جمیل کو لیکچر کے لیے دعوت دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

پاک فوج کی طرف سے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل پر پابندی عائد


ایکنا نیوز- (ڈیلی آزاد ویب ڈیسک) کے مطابق معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل پر بڑی پابندی عائد ۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معروف سکالر مولانا طارق جمیل کوآرمی فارمیشنز میں کسی قسم کی دعوت نہیں دی جائے گی۔


ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضع کردیا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو بطور مہمان ، بحیثیت لیکچر دینے اورکسی قسم تبلیغ کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔


واضع رہے کہ مولانا طارق جمیل ایک معروف مذہبی سکالر ہیں اور ان کے بیانات اورلیکچر کےلئے اکثر سرکاری اداروں میں انہیں دعوت پر بلایا جاتا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کا عکس نیچے ملاحظہ کریں

پاک فوج کی طرف سے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل پر پابندی عائد


نام:
ایمیل:
* رایے: