7:09 - September 04, 2016
خبر کا کوڈ: 3501486
بین الاقوامی گروپ: برطانیہ میں ایک سروے کے مطابق محمد کا نام ان دنوں سب سے زیادہ مشہور نام شمار کیا جاتا ہے

«محمد»؛ برطانیہ میں سب سے محبوب نام


ایکنا نیوز- روزنامه اینڈیپنڈنٹ کے مطابق برطانیہ اور ولز میں بچوں کے معروف ناموں کا لسٹ جاری کیا گیا ہے اور اسمیں یہ بھی بحث میں لایا گیا ہے کہ کس طرح چار مختلف اسپیل سے اسم محمد کو لکھا جاتا ہے

اس میں کہا گیا ہے کہ اسم محمد Muhammad، Mohammed، Mohammad و Muhammed میں لکھا جاسکتا ہے اور ان سب کو الگ الگ نام شمار کیا جایے اسطرح اس ترتیب سے یہ زیادہ معروف نام میں نہیں گنا جاسکتا۔


سروے میں کہا گیا ہے کہ اگر ان سبکو کو اسم " محمد " شمار کرے تو پھر بلاشک و شبہ یہ سب سے زیادہ رکھے جانے والے اور معروف ترین نام بن جائے گا

نام محمد ۷۵۷۰ تعداد کے ساتھ سب سے زیادہ اور پھر «الیور» ۶۹۴۱ موارد میں دوسرا اور «جیک» اور «هری» بالترتیب بعد کے معروف ناموں میں آتا ہے۔


سروے اور ریسرچ کے مطابق پہلی بار یہ نام سال ۱۹۲۴ میں سامنے آیا اور جلد ہی مشہور ترین ناموں میں شمار کیا جانے لگا

برطانیہ اور ولز میں اسلامی آداب و رسوم اور «محمد علی کلی»(باکسر) اور «محمد فرح»، برطانوی اییتھلیٹ کی وجہ سے بھی رکھا جاتا ہے۔


اسکول ٹیچر عثمان کے مطابق مختلف اسپیل سے لکھے جانے والے یہ سب اسم محمد اور اسم واحد ہے اور ان میں کوئی فرق نہیں اور «o» یا «u» لکھنے کی وجہ سے نام میں فرق نہیں آتا۔


3527287

نام:
ایمیل:
* رایے: