مذہبی جماعتوں کا خوف، خیبرپختونخوا میں نصابی کتابوں کا جائزہ موخر

IQNA

مذہبی جماعتوں کا خوف، خیبرپختونخوا میں نصابی کتابوں کا جائزہ موخر

15:53 - November 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3501903
بین الاقوامی گروپ: خیبرپختونخوا حکومت نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خوف کی وجہ سے نصاب میں بہتری کے لیے تین اہم ترین مضامین کی نصابی کتابوں کا جائزہ لینے والا منصوبہ موخر کردیا

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے دباؤ کی وجہ سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نےاردو، اسلامیات،اور سماجیاتی علوم کے کتابوں کا جائزہ لے کر نصابی تبدیلیاں کرنے کا منصوبہ موخر کیا، محکمہ ایلمینٹری ایجوکیشن کے حکام کے مطابق نصابی تبدیلیاں نہ کرنے کی وجہ سے طلبہ مسائل سے دوچار ہوں گے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے سرکاری اہلکار کا کہنا تھا کہ نصابی کتابوں کا جائزہ لینے کے بعد اہم تبدیلیاں کرنے کا منصوبہ ٹیکسٹ بک بورڈ خیبرپختونخوا،ڈائریکٹوریٹ آف کریکیولم اوراساتذہ کی تعلیم والے اداروں نے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا،جس کے تحت نرسری سے 12ویں جماعت تک کے نصاب میں اہم تبدیلیاں کرکے بہتری لانے کا منصوبہ تھا ۔

نرسری سے 12ویں جماعت کے جن مضامین کا جائزہ لے کر نصابی تبدیلیاں کی گئی ہیں ان میں ریاضی،جنرل سائنس، انگریزی،کیمسٹری، فزکس اور بائیولاجی کے مضامین شامل ہیں،جب کہ طاقتور ترین سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے دباؤ کی وجہ سے اردو، اسلامیات اور سماجی علوم کے مضامین کا جائزہ لے کر تبدیلی لانے کا منصوبہ موخر کردیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha