بحرینی عوام کی جمہوری تحریک مسلحانہ نہیں بلکہ پر امن تحریک ہے

IQNA

بحرینی عوام کی جمہوری تحریک مسلحانہ نہیں بلکہ پر امن تحریک ہے

20:06 - January 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502326
بین الاقوامی گروپ: آيت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے عبداللہ دقاق کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام کا ایک مذہبی پیشوا اور رہبر ہے جس نے ملک میں پرامن طور پر جمہوری تحریک کا آغازکیا ہے اور بحرینی عوام کی جمہوری تحریک پرامن تحریک ہے مسلحانہ تحریک نہیں

ایکنا نیوز- مہرنیوزکے مطابق بحرین کے شیعہ رہنما آيت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام کا ایک مذہبی پیشوا اور رہبر ہے جس نے ملک میں پرامن طور پر جمہوری تحریک کا آغاز کررکھا ہے اور بحرینی عوام کی جمہوری تحریک پرامن ہے مسلحانہ نہیں ہے بحرینی شیعوں کے رہبر کی جمہوری تحریک کا آپشنز مسلحانہ نہیں بلکہ پرامن ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے نے کہا کہ بحرینی شیعوں کے رہنما نے جمہوری تحریک کے آغاز سے ہی مسلح تحریک کی مخالفت کی اور بحرینی عوام کی جمہوری تحریک میں مسلح احتجاج شامل نہیں بلکہ بحرینی عوام کا احتجاج پرامن ہے لیکن بحرینی حکومت پرامن احتجاج کو پر تشدد بنا کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے عبداللہ دقاق نے کہا کہ آیت اللہ  شیخ عیسی قاسم بحرینی عوام کے مذہبی رہنما ہیں اور وہ بحرین میں جمہوری حقوق کے حصول کے لئے پرامن جد وجہد کے حامی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بحرینی حکومت کے ظلم و ستم کے باوجود بحرینی عوام کا پرامن احتجاج جاری ہے۔ آیت الہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے نے بحرین کے تین جوانوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت نے مقتولین کے جنازے پر ورثا کو نہیں دیئے۔


نظرات بینندگان
captcha