کراچی میں وہابی دہشت گردوں کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے

IQNA

کراچی میں وہابی دہشت گردوں کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے

6:15 - January 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3502328
بین الاقوامی گروپ: فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں قیام امن کے لئے کام کرتے رہیں گے اور کراچی میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
ایکنا نیوز- مہرنیوز نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں قیام امن کے لئے کام کرتے رہیں گے اور کراچی میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں پر مشتمل 40 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ 2 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں کراچی کے مسائل اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شکایت کی کہ شہر کے حالات تاجروں کے لئے سازگار نہیں، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پورے طریقے سے ادا نہیں کررہی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ کراچی میں وہابی  دہشت گردوں کو سراٹھانے کا موقع دیں گے۔  شہر میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں، کراچی آپریشن جاری ہے اور یہ شہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
نظرات بینندگان
captcha